7 نومبر، 2022، 4:06 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84935491
T T
0 Persons

لیبلز

بحرینی شہریوں کا انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل اور سیاسی قیدیوں کی رہائی پر زور

تہران - ارنا – بحرینی شہریوں کی جانب سے پارلیمانی انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کی ضرورت پر زور دینے کے لیے روزانہ کی ریلیوں اور مظاہروں کے تسلسل میں اس بار " السنابس " قصبے کی خواتین کی بڑی تعداد نے اس ملک کے دارالحکومت منامہ میں ایک احتجاجی ریلی نکالی۔

منامہ کے مشرق میں واقع قصبے السنابس میں متعدد بحرینی خواتین نے اتوار کی رات احتجاجی مظاہرہ کیا۔

انہوں نے اس مظاہرے میں تمام سیاسی قیدیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی اور ان کے جائز حقوق کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے آئندہ "ناکام" پارلیمانی انتخابات کے بائیکاٹ پر بھی زور دیا۔

قبل ازیں بحرین کے شیعہ رہنما آیت اللہ عیسی قاسم نے کہا کہ اس ملک میں انتخابات مزید ظلم کے فروغ کیلیے ہے اور لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان انتخابات میں حصہ نہ لیں۔

حال ہی میں بحرینی حکومت کے سیاسی قیدیوں نے ایک بیان میں آئندہ پارلیمانی انتخابات میں کسی بھی طرح کی شرکت کو اس ملک کی قوم کے ساتھ غداری قرار دیا ہے۔

بحرین میں پارلیمانی انتخابات 12 نومبر کو منعقد ہوں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .